خاتون ایرانی ہدایتکار "مریم بحر العلومی" کی بنائی گئی فلم Patio کو ارجنٹائن میں منعقدہ پیرانا انٹرنیشنل فلم فیسٹیول اور بھارت میں بین الاقوامی نوبل فیسٹیول میں نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ چوتھا پیران ایف انٹرنیشنل انڈیپینڈنٹ فلم فیسٹیول (پی آئی ایف ایف) 3 سے 10 ستمبر 2021 تک ارجنٹائن کے شہر پیرانا میں منعقد ہوگا۔
بھارت میں بین الاقوامی نوبل فیسٹیول آنٹی پلیٹ فارم پر منعقد ہوگا اور 30 ستمبر کو جنوبی ریاست کرناٹک میں اختتام پذیر ہوگا۔
نیز دیگر ایرانی فلم ساز "کاوہ مظاہری" کی بنائی گئی فلم Botox؛ تیرانا فلم فیسٹیول (البانیہ) کا 19 واں ایڈیشن، سالینٹو فلم فیسٹیول کا 17 واں ایڈیشن، ٹورینو سنیما فیسٹیول کا 8 واں ایڈیشن اور بخارسٹ فلم فیسٹیول کا 17 واں ایڈیشن دیگر عالمی کاموں کے ساتھ مقابلہ کرے گا۔
اس کے علاوہ "سجاد شاہ حاتمی" کی بنائی گئی فلم Identibye کو امریکی صوبے جارجیا میں منعقدہ اٹلانٹا انٹرنیشنل آؤٹ آن فلم فیسٹیول میں نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔
34 واں اٹلانٹا انٹرنیشنل آؤٹ آن فلم فیسٹیول 23 ستمبر سے 3 اکتوبر تک جاری رہے گا اور بہترین شارٹ فکشن فلم کے فاتح کا اعلان 2022 کے اکیڈمی ایوارڈز میں کیا جائے گا۔
نیز ایرانی ہدایتکار "کاظم ملائی" کی بنائی گئی فلم The Badger کو اطالوی شہر سیلینٹو میں منعقد ہونے والی 18 ویں فلم فیسٹیول میں نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ ایرانی فلم ساز "محمد جواد ضیغمی" کی بنائی گئی فلم Migration کو بھارت میں منعقدہ Himachal فلم فیٹسیول میں نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔اس فلم فیسٹیول کا 2 اور 3 اکتوبر کو بھارتی شہر شملہ میں انعقاد کیا جائے گا۔
نیر دیگر ایرانی ہدایتکار "محسن نجفی مہری" کی بنائی گئی شارٹ فلم Three hundred for One Night کو جنوبی کوریا میں منعقدہ ایشیانا فلم فسٹیول میں نمائش کیلئے پیش کیا گیا۔ یہ جنوبی کوریا کا قدیم ترین شارٹ فلم فیسٹیول ہے جس کا 14 سے 19 اکتوبر میں انعقاد کیا جائے گا۔
19 ویں بین الاقوامی شارٹ فلم فیسٹیول "ایشیانا" کے اس دور میں 121 ممالک کی 5219 فلموں نے حصہ لیا اور بالآخر 33 ممالک کی 44 فلموں نے مرکزی مقابلے کے سیکشن میں داخلہ لیا۔
اس کے علاوہ ہدایتکار "علیرضا قاسمی" کی بنائی گئی Extra sauce فلم نے اٹلی میں کارٹو کیپو فلم فیسٹیول کے ساتویں ایڈیشن سے بہترین سینماٹوگرافی کا اعزازی ڈپلومہ جیتا۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ